http://dailyintekhab.pk Fri, 03 May 2024 12:24:41 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.1.6 130469837 خضدار میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم، 3افراد جاں بحق، 7زخمی http://dailyintekhab.pk/archives/467549 http://dailyintekhab.pk/archives/467549#respond Fri, 03 May 2024 12:24:41 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467549 ..مزید پڑھیں ]]> خضدار(بیورورپورٹ) خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے علاقے میں روڈ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک دو گاڑی آلٹو ٹرمپ اور ٹوڈی کارکو حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد جان بحق اور سات زخمی ہوئے ، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467549/feed 0 467549
دشت سبی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص زخمی http://dailyintekhab.pk/archives/467546 http://dailyintekhab.pk/archives/467546#respond Fri, 03 May 2024 12:17:30 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467546 ..مزید پڑھیں ]]> دشت (یو این اے )دشت سبی روڈ پر لیویز تھانہ کے قریب دسویلرگاڈی اور شازور میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شازور گاڈی کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، دشت لیویز انتظامیہ بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر ٹراماسینٹر کوئٹہ منتقل کردیا۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467546/feed 0 467546
فالج زدہ زرباری کولواہ میں کمیونٹی اسکولوں کے مسائل http://dailyintekhab.pk/archives/467542 http://dailyintekhab.pk/archives/467542#respond Fri, 03 May 2024 12:07:44 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467542 ..مزید پڑھیں ]]> تحریر: ارشداقبال
رواں ہفتے میں زرباری کولواہ چلا گیا۔ تاکہ وہاں کے سرکاری اسکولوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے متعلقہ تعلیمی زمہ داران اور نمائندوں کو متوجہ کرکے کولواہ کے تعلیمی مسائل سے آگاہ کر سکوں۔ میں زرباری کولواہ کے جس بھی سرکاری اسکول کی خستہ حال بلڈنگ کے سامنے پہنچا تو جواب ملا کہ کھڑکی دروازوں کے بغیر یہ بلڈنگیں کبھی کسی زمانے میں اسکول ہوا کرتے تھے۔ گند کور سے لےکر زرباری کولواہ کے آخری حدود شندی تک تمام سرکاری پرائمری اسکول پچھلے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بند ہیں۔

زرباری کولواہ میں BEF کے تحت چلنے والی کمیونٹی اسکولوں نے پرائمری سطح پر علم کا شمع جلانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ مگر کمیونٹی اسکولوں کو BEF کتابیں اور دیگر تعلیمی مواد وقت پر نہیں پہنچا رہی ہے۔ کمیونٹی اسکولوں کے طلباءوطالبات کا علم حاصل کرنے کا شوق اور تعلیم سے محبت دیدنی ہے۔ چھوٹے چھوٹے معصوم بچیاں بچیوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہاں کے لوگ علم کی اہمیت سے نا آشنا ہیں مگر طلباءفرش پر بغیر قلم کاپی اور کتابوں کے روزانہ اس انتطار میں اسکول جا رہے ہیں، کہ آج نہیں تو کل ہمارے اسکولوں میں کتابیں، قلم کاپی اور چٹائیاں پہنچائی جائیں گی۔

کمیونٹی اسکول سری بانی میں دو سو سے زائد طلباءوطالبات پڑھ رہے ہیں۔ جن میں گندہ چائی کے بند پرائمری سکول کے طلباءبھی شامل ہیں۔ گندہ چائی کا پرائمری سکول پچھلے دس سال سے زیادہ عرصے سے بند ہے۔ دو سال پہلے اس اسکول کی چھت کو کھجور کے موٹے موٹے امپورٹڈ لکڑیوں سے عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔ جسے ایک نوجوان نے رضاکارانہ طور پر چلانا شروع کیا مگر خوش قسمتی سے کجھور کے تنوں پر مشتمل چھت کسی اتوار والے دن ہی گر گئی۔ جس دن طلبائ چھٹی پر تھے۔ گندہ چائی میں HRA آواران کی جانب سے دو کمروں کی منظوری ہوئی ہے۔ لیکن پانچ مہینے گزرنے کے باوجود اب تک کمروں کی بنیاد نہیں ڈالی جارہی۔ کمیونٹی اسکول سری بانی کے طلباءکے پاس نہ کتابیں ہیں نہ کاپیاں نہ بیٹھنے کیلئے کوئی چٹائی ہے نہ پینے کا پانی ہے اور نہ ہی کوئی لیٹرین ہے۔

کمیونٹی اسکول امام بخش بازار میں 87 طلباءوطالبات ہیں۔ وہاں گاو¿ں والوں نے اپنی مدد آپ گاو¿ں سے اسکول کو پانی پہنچانے کا عارضی بندوست کیا ہے۔ مگر اسکول میں کتابوں سے لےکر دیگر تعلیمی مواد ناپید ہیں۔ کمیونٹی ٹیچروں سے جب میں نے سوال پوچھا کہ کتابوں کے بغیر کیا پڑھا رہے ہو تو انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ "جنرل نالج”۔

زرباری کولواہ کے سرکاری اسکولوں کی طرف آئیں تو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گشانگ پرنسپل سمیت دو ٹیچروں پر مشتمل ہے۔ جس کی چار دیواری تک نہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول گندہ چائی پچھلے دس سالوں سے بند۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول ریک چائی بھی بند ہے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول امام بخش بازار بھی بند ہے۔ پچھلے دس سالوں میں آواران میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کئی آئے اور چلے گئے مگر زرباری کولواہ میں ایک بھی استاد کسی بند اسکول کو کھولنے نہیں پہنچا۔

دس سال پہلے ضلع آواران سے زرباری کولواہ تک روڑ بچھانے کیلئے کام شروع کیا گیا۔ مگر وہ کام علاقے کی حالات خراب ہونے سے پہلے ہی بند پڑگیا۔ بند اسکولوں کی طرح صحت کے سہولیات کیلئے بھی زرباری کولواہ میں سرکاری اداروں کا کوئی عمل دخل نہیں بس وہاں کے باسی اپنی مدد آپ زندگی جی رہے ہیں۔ زرباری کولواہ "ضلع آواران” کا فالج زدہ خطہ ہے۔ جسم کے کسی اعضاءکو فالج لگ جائے تو اسے مکمل صحتیاب ہونے تک یہاں دم درود اور دوائیوں کے لوگوں ساتھ ساتھ مریض کو چھیاپا بھی جاتا ہے۔ شاید یہاں سے منتخب ہونے والے حکومتی نمائندے اور ادارے بھی کب کا زرباری کولواہ کو آواران کے نقشے سے چھپا چکے ہیں جس کا ہمیں اب تک علم نہیں۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467542/feed 0 467542
محدود وسائل میں پشین چیمبر آف کامرس کی کارکردگی مثالی ہے،عمر ایوب http://dailyintekhab.pk/archives/467539 http://dailyintekhab.pk/archives/467539#respond Fri, 03 May 2024 11:56:50 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467539 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ(انتخاب نیوز) محدود وسائل میں پشین چیمبر آف کامرس کی کارکردگی مثالی ہے پشین جیسے علاقے میں چیمبر کے قیام پر محمد آصف ترین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پشین اور پشین چیمبر میرا اپنا گھر و چیمبر ہے، جسکی ترقی کے ہم سب نے جدوجہد کرنا ہے یہ بات ممبر قومی اسمبلی ایم این اے و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ترین نے پشین چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع صحافی برادری اور پشین چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران سے خطابات کرتے ہوئے کہی کہ پشین میرا آبائی گھر ھے میرے آباو اجداد ساڑھے چار سو سال پہلے پشین سے ھری پور ہجرت کر گئے ہیں آج خود کو پشین کے عوام کے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوں بالخصوص پشین کے عوام کی عزت افزائی و مہمان نوازی پر دل سے مشکور ہوں ، ہم پوری کوشیش ہوگی کہ جہاں پر بھی اور جتنا بھی ممکن ہوسکا ڈسٹرکٹ پشین کے عوام اور پشین چیمبر اف کامرس کی ترقی کے لئے سب مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پشین میں فیکٹری، انڈسٹریز ، بارڈر نہ ہونے خشک سالی اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث زراعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اسکے باوجود پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا محدود وسائل میں کاروبار کے فروغ، روزگار کے مواقع، ملکی ریونیو میں اضافے، تاجر برادری کے مسائل کے حل اور وسائل میں اضافے کے حوالے سے کردار مثالی ھے بالخصوص پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین کی پشین کے قیام اور پشین کے تاجر برادری کے لئے خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آخر میں پشین چیمبر کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ترین کا پشین چیمبر آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467539/feed 0 467539
ہم غدار اور باغی نہیں، وسائل ہونے کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، محمود خان اچکزئی http://dailyintekhab.pk/archives/467536 http://dailyintekhab.pk/archives/467536#respond Fri, 03 May 2024 11:46:10 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467536 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ اتحاد آئین کی بالادستی کیلئے بنا ہے، ہم غدار اور باغی نہیں، وسائل کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی پیداوار پر حق دیں، اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، سربراہ پشتونخوا میپ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کریں، سیاست میں پکی دشمنیاں نہین ہوتیں۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467536/feed 0 467536
خضدار میں بارش، امتحانی سینٹر کی چھت زمیں بوس، متعدد طلباءزخمی http://dailyintekhab.pk/archives/467533 http://dailyintekhab.pk/archives/467533#respond Fri, 03 May 2024 11:44:03 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467533 ..مزید پڑھیں ]]> خضدار(بیورورپورٹ) خضدار میں تیز ہواو¿ں اوربارش سے سالانہ ایف اے اور ایف ایس سی پرچے کے دوران امتحانی سینٹر کی خستہ حال چھت گر گئی، تفصیلات کے مطابق حادثے میں متعدد طلباءکے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467533/feed 0 467533
جیونی میں یوفون کی ناقص سروس، مسئلہ حل نہ ہونے پر کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائیگا،چیئرمین میونسپل کمیٹی http://dailyintekhab.pk/archives/467530 http://dailyintekhab.pk/archives/467530#respond Fri, 03 May 2024 11:38:25 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467530 ..مزید پڑھیں ]]> جیونی(نمائندہ انتخاب)جیونی میں یوفون موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی جیونی چیئرمین اکرم حیات نے اپنے بیان میں کیا، اکرم حیات کا مزید کہنا تھا کہ بارہارنشاندہی اور شکایت کے باوجود بھی کمپنی ٹس سے مس نہیں ہورہی، اہل علاقہ کاروباری حضرات تاجربرادری یوفون سروس، انٹرنیٹ نہ ہونی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں، اب یوفون سروس کا معطل ہونا روزمعمول بن گیا ہے ، پچھلے دودن سے جیونی سٹی ایریا میں نہ نیٹورک تھی نہ انٹرنیٹ ہم صارفین کمپنی کو نشاندہی اور سروس بہتر بنانے کی درخواست کرچ±کے ہیں مگر کمپنی تاحال مسئلہ حل کرنے سے گریزاں ہے اگر یوفون کمپنی نے جیونی میں ناقص سروس کی د±رستگی پر توجہ نہ دی تو ہم مزکورہ کمپنی سے باہیکاٹ کرکے اجتماعی طور پر دیگر بہتر سروسز کے حامل موبائل نیٹ ورکس پر منتقل ہوجاہیں گئے ۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467530/feed 0 467530
مرمتی کام کے سلسلے میں 6مئی کو بجلی بند رہے گی،کیسکو http://dailyintekhab.pk/archives/467527 http://dailyintekhab.pk/archives/467527#respond Fri, 03 May 2024 11:27:21 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467527 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvسبی ٹوکوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کاکام کیا جارہاہے اس سلسلے میں 6مئی (بروزپیر) صبح9بجے سے شام5بجے تک اس سرکٹ سے بجلی کی فراہمی متاثرہوگی جس کے باعث تقریباً 220میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467527/feed 0 467527
آرچر روڈ کوئٹہ پر حجام کی دکان میں ڈکیتی، مسلح افراد موبائل فون اور نقدی لے کر فرار http://dailyintekhab.pk/archives/467524 http://dailyintekhab.pk/archives/467524#respond Fri, 03 May 2024 11:18:52 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467524 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ(انتخاب نیوز)آرچر روڈ پر دن دیہاڑے مسلح ڈاکوﺅں نے دکان لوٹ لی، تفصیلات کے مطابق ڈاکو دکان میں داخل ہو کر گاہکوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آرچر روڈ پیر ابولخیر روڈ پر واقع حجام کی دکان میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے لوگوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، پولیس کو واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے آدھے گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467524/feed 0 467524
خضدار دھماکہ، دو سگے بھائی بھی جان کی بازی ہار گئے http://dailyintekhab.pk/archives/467511 http://dailyintekhab.pk/archives/467511#respond Fri, 03 May 2024 11:11:26 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=467511 ..مزید پڑھیں ]]> خضدار(بیورورپورٹ) خضدار چمروک دھماکہ میں مزید افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق خضدار چمروک دھماکے میں صدر خضدار پریس کلب مولانا صدیق مینگل سمیت دو اور نوجوان محمد کریم اور محمد وارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق دھماکے میں جاں بحق نوجوان سگے بھائی تھے ، دونوں نوجوان معروف علام دین علامہ حافظ عبدالرشید ساسولی کے کزن بتائے جاتے ہیں۔

]]>
http://dailyintekhab.pk/archives/467511/feed 0 467511