لورالائی،سڑک حاد ثے میں ایک شخص جاں بحق خواتین سمیت 3افراد زخمی

لورالائی:بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ روڈ لیویز تھانہ وہار کے مقام پر وٹس گاڑی اور پک اپ کے درمیان ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں وٹس کار میں سوار ایک شخص کلیم اللہ ولد شیرزمان قوم کبزئی سکنہ مرغہ کبزئی جاں بحق جبکہ اسکے دیگر سوار ساتھی گلبدین ولد معصوم اور 2 خواتین زوجہ معصوم.زوجہ گلبدین شدید زخمی ہو گئے جنکو سول ہسپتال لورالائیلایا گیا لورالائی پک اپ میں سوار 3 افراد زخمی ہوئے جنکی تفصیل ذیل ہے شاہد ولد روز محمد قوم حمزازئی ساکن میختراغاجان ولد علی محمد قوم ترہ کئی ساکن لورالائی حنیف ولدعبدالعزیز قوم دشتی بلوچ ساکن لورالائی تین زخمیوں کو مذید علاج کے لئیے کوئٹہ ریفر کر دیا مذید کاروائی میختر لیویز کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں