وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہو اجس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور جاری کوویڈ 19 وبائی امراض سمیت مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم نے دنیا بھر میں غربت، بیماری اور عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی ،،وزیراعظم نے خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کوویڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021 میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی ہے، پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔

حوثی باغیوں نے کروز میزائل اور ڈرون استعمال کیے، اماراتی سفیر
وزیر اعظم کا کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور بڑے پیمانے پر فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا، بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو تقویت دی ،بل گیٹس نے پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسینیشن مہم کا اعتراف اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا ،وزیراعظم اور گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں