پنجگور، گچک میں مال مویشیوں میں وبائی مرض پھیل گیا

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور سب تحصیل گچک کے سیاسی وسماجی وقبائلی شخصیت حافظ عبدالطیف گچکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گچک میں مال مویشی میں سے گائے اور بیل میں ایک خطرناک اور مہلک وبائی مرض پھیل گیا ہے، غریب عوام کے کئی مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں لیکن تاحال محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت پنجگور نے کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی ہے لہٰذا ڈپٹی کمشنر پنجگور اور محکمہ لائیو سٹاک جلد عملدرآمد کرکے ایک ٹیم گچک بھیج دیں تاکہ گچک مالدارون کے بیل اور گائے مزید وبائی امراض سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں