ایران سے آنے والی سرخ آندھی کے باعث بلوچستان کے مغرب میں گرد آلود ہواؤں کا راج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران سے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے والی سرخ آندھی اس وقت بلوچستان کے وسطی علاقوں میں ہے۔ دالبندین، چاغی، پنجگور، نوشکی، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا اس وقت خاران اور سوراب کے علاقوں میں پہنچ چکا۔ آج رات اور کل سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، کوئٹہ، پنجگور، تربت، نوکنڈی، آواران اور ژوب ڈویژن میں اس دوران 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں