وزیراعظم شہباز شریف کا کل 2 روزہ دورہ قطر کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایل این جی کے نئے معاہدوں پر مشاورت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کےکل 2 روزہ دورہ قطر کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہونگے ۔دورہ قطر کے دوران وہ قطری قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم دورہ قطر کے دوران ایل این جی کے نئے معاہدے کی بات کریں گے اور حکومت کی جانب سے نئے معاہدے میں کچھ شرائط نرم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔اسکے علاوہ اس دورے میں قطر سے انریجز ٹرمنل کی کی تعمیر پر بھی بات کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں