چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور، گن مین گرفتار ،شراب برآمد ،مقدمہ دردج

اسلام آباد:سابق وزیر اعلی پنجاب، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور، گن مین گرفتار کر لیے گئے۔سابق وزیراعلی پنجاب کے ملازمین کو اسلام آباد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے گرفتار کیا گیا۔چوھدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔گن مین اور ڈرائیور، چوہدری پرویز الہی کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کر آئے۔پنجاب ہاو¿س کے ملازم فہیم مرزا کو گن مین، ڈرائیور پیسے دینے آئے تھے، بریف کیس میں بند شراب کی بوتلیں لینے آئے۔سابق وزیراعلی کے ڈرائیور اور گن مین کے مجسٹریٹ کے سامنے مزید انکشافات کئے ہیں۔دونوں ملزمان نے پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام بتایاہے فہیم اور ارشاد مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ مین ہیں،پارلیمنٹ ہاو¿س کے دونوں ملازمین، چوھدری پرویز الہی کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں،دونوں ملازمین، سابق وزیر اعلیٰ کے لیے نجی رہائش گاہ پر نجی محفلوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کے لیے عاصم چیمہ نامی شخص بھی نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے، اسلام آباد سے شراب بھی اسی مقصد کے لئے منگوائی گئی تھی۔مبینہ طور پر عاصم چیمہ نامی شخص بھی پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں