پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد:ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ای پاسپورٹ سہولت کا اجرائ فی الحال نہیں کیاگیا۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی۔یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی ،باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں