سپیکروڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا بیلہ کوچ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(انتخاب نیوز)قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے لسبیلہ میں کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔اتوار کوجاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالی سے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دینے،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما نے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں