بلوچستان، سیلیکشن بورڈ کا اجلاس ، مختلف محکموں کی افسران کو اگلےگریڈ میں ترقی دیدنے کی سفارش

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت جاری ہونے والے صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے صوبائی افسران کو گریڈ 17 اور اس سے بالا گریڈ میں ترقیاں دے دینے کی سفارش کی گئی۔ ان محکموں میں محکمہ خوراک، جنگلات، صحت، داخلہ و قبائلی امور، انڈسٹریز، اطلاعات، لوکل گورنمنٹ کے افسران کی پروموشن شامل ہے۔ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 17 میں 76 گریڈ 18 میں 58, گریڈ 19 میں 33 اور گریڈ 20 میں ایک آفیسر کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ موخر ہونے والے کیسز میں متعلقہ افسران کے اے سی آرز مکمل اور اثاثے جمع کرنے کے بعد بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں