بلوچستان ہائی کورٹ، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈی آئی جی موٹروے ایسٹ، ایس پی ٹریفک سٹی اور ایکسائز حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثات نہیں روک رہے متعلقہ ادارے کردار ادا کریں، چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ سب کا دل چاہتا ہے پاکستان آگے جائے، نظام تب بنے گا جب مجھ سے بھی آپ جواب مانگیں گے، سماعت کے دوران عدالت کا موٹروے پولیس کو ضلعی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک حادثات کی روک تھام کرنے کی ہدایت کی اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں