رمضان المبارک میں سستی قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیا ضروریہ کی سستی قیمتوں پر بلا تعطل فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔رمضان سستا بازار عوام کوسستی اشیا خوردونوش کی فراہمی کا ذریعہ ہیں۔لہذا اشیا خوردنوش کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرتے ہوئے اشیا خوردونوش کی دستیابی ممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میزان چوک اور جوائنٹ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ سستا رمضان بازار میں عوام کو فراہم کردہ سہولیات کے معائنہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انہوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطا المنیم بھی موجودہ تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے رمضان سستا بازاروں میں تمام اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود اشیا خوردنوش کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں آگہی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر شہر میں مختلف علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں انتظامات کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کررہے ہیں۔جبکہ ازخود ان انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہوں۔انہوں نے کہاکہ رمضان سستا بازاروں میں گوشت،دودھ سبزی و فروٹ و دیگر اشیا بازار سے بارعایت قیمت میں مل رہی ہیں جس سے عوام کو خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں