ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا ڈاکٹر بیربل کے قتل پر اظہار تشویش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ڈاکٹر بیربل کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ایچ آر سی پی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ دنوں ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ ایچ آر سی پی نے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں