پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان، عید الاضحی29 کو ہو سکتی ہے

اسلام آباد (صباح نیوز) ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے،عید الالاضحی 29جون کو ہو سکتی ہے ۔کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان میں عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر37 منٹ پر ہوگی،پاکستان میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں