بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر قلات میں آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


