خاران میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، غریب عوام عدم تحفظ کا شکار

خاران (نامہ نگار) خاران میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، غریب عوام عدم تحفظ کا شکار۔ خاران شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے غریب اور مزدور طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد وارداتیں پیش آ چکی ہیں، جن میں نقاب پوش مسلح افراد گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ اکثر وارداتیں رات کے وقت اور سنسان علاقوں میں کی جاتی ہیں، جبکہ کئی واقعات بازاروں اور مصروف چوراہوں کے قریب بھی پیش آ چکے ہیں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہریوں نے پولیس و ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولنگ بڑھائی جائے، سی سی ٹی وی کیمروں کا موثر استعمال کیا جائے اور مجرموں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے اپنے تحفظ کے لیے سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے