آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دیدی، مالی استحکام کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری کے ساتھ ساتھ مالی استحکام کےلئے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ بھی کردیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹور بورڈ کی طرف سے معاشی استحکام کے اعتراف کے ساتھ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ بھی کردیاگیا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے پرمبنی اصلاحات، سرکاری سرمایہ کاری کے عمل کو مضبوط بنانے، کاروباری ماحول بہتر کرنے اورٹیکس نظام کو سادہ بنایا جائے ساتھ ساتھ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نائیجل کلارک کا کہا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی میں کمی لانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ شرح مبادلہ میں لچک برقرار رکھنے پر زور دیا گیا جبکہ توانائی سیکٹر کی بحالی کیلئے جاری اصلاحات کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔ٹیرف ایڈجسٹمنٹس سے گردشی قرضے میں کمی ہوئی، مگر مزید اصلاحات ناگزیر ہیں۔ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے اخراجات کم کرنے کی ضرورت پھر دہرائی گئی۔ گورننس اور کرپشن سے متعلق رپورٹ کی اشاعت کو بھی خوش آئند قدم قرار دیا گیا۔حکومت نے آئی ایم ایف کو مالی ڈسپلن برقرار رکھنے، معاشی اصلاحات پر تسلسل سے عملدرآمد جاری رکھنے اور مہنگائی کو مقررہ حد میں رکھنے کیلئے مزید اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ائی ایم ایف کیطرف سے معاشی اشاریوں کی تازہ تفصیل بھی جاری کردی گئی جس کے مطابق جی ڈی پی گروتھ 3 سے بڑھ کر 3.2 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔ بے روزگاری 8.3 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصدرہے گی۔ اوسط مہنگائی 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6.3 تک جانے کا امکان ہے۔بجٹ خسارہ 5.6 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے