ہنگو، تھانہ سٹی کی حدود میں نصب 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری، ڈی پی او
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود میں نصب 10 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا، علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، جہاں سماری روڈ پر نصب 10 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں مشکوک بم کی اطلاع ملنے پر بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ ڈی پی او طارق حبیب خان نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے محفوظ طریقے سے ڈفیوز کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد تخریب کاری کے مذموم عزائم کیلئے نصب کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


