ڈیرہ مراد جمالی، اوچ پاور پلانٹ سے شکارپور جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ،پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے شکارپور جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے شکارپور سندھ کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی ٹاور 220 کے وی کو پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں نا معلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشیش کی جس سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے بجلی ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ این ٹی ڈی سی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور ٹاور کی ضروری مرمت کا عمل شروع کیا ۔
Load/Hide Comments


