سی پی این ای بلوچستان کمیٹی کیلئے عہدیداران و اراکین کا انتخاب، انور ساجدی چیئرمین مقرر
کراچی (ویب ڈیسک) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز سی پی این ای نے سال 2026-27 کے لیے بلوچستان کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ بلوچستان کمیٹی 2026-27 کا چیئرمین انور ساجدی اور ڈپٹی چیئرمین رضا رحمان کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں منیر احمد بلوچ، عرفان سعید، علی رضا لہڑی، خلیل احمد، آصف بلوچ / عارف بلوچ، عبدالنعیم صادق، گل ریز، نادر حسین زمرد، بلاچ بلوچ اور میر بہرام بلوچ ملک شامل ہیں۔ کمیٹی کا مقصد صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرنا تاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔ بلوچستان میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکرٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا، پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے۔


