فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، ترجمان فوج
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران مکمل ہوگیا، اس دوران فیلڈ مارشل نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تفصیلی مذاکرات میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کیلئے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں، فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمںٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ق


