اسرائیلی فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، ایران
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے ہیں، ایران سے داغے گئے تمام میزائل اب تک روک لیے گئے ہیں۔ اردن کے بعض حصوں میں سائرن بجنے لگے، پاسداران انقلاب نےکہا کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور خبر دار کیا کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی قبولیت اس شرط پر تھی کہ تمام محاذوں پر فائرنگ بند ہو، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل ایران پر جوابی کارروائی کرے گا۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغے دیئے بس اتنا کافی ہے، ایران میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے۔اس
Load/Hide Comments


