گلگت بلتستان انتخابات، پیپلز پارٹی کی 9 نشستوں پر سبقت، ن لیگ نے 3 نشستیں حاصل کرلیں، غیر سرکاری نتائج

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 9 نشستوں پر میدان مار لیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے اتوار کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے9، آزاد امیدواروں نے6، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشت حاصل کرلی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 1،4،5،7،9،10،11،12،19 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 20، 22 اور 18 پر ن لیگ اور جی بی اے 8 پر ایم ڈبلیو ایم جیتی اور جی بی اے 3،23،24,21 ،6 اور 16 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں