بی این پی کے وفد کی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقات، 10 جون شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کے درمیان بلوچستان اور ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں نیشنل پارٹی نے 10 جون کو بلوچستان نیشنل پارٹی کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری لیبر موسیٰ بلوچ، سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، چیئرمین جاوید بلوچ، ثنا بلوچ، میر مقبول احمد لہڑی، ٹکری شفقت لانگو اور دیگر بھی موجود۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی رہنما علی احمد لانگو، چنگیز بلوچ ایڈووکیٹ، محراب مری، داد محمد بلوچ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور میر کبیر احمدمحمدشہی نے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر بی این پی کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق ناظم خضدار سردار نصیر احمد موسیانی کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی 10 جون کو صوبہ بھر میں شٹر ڈا¶ن ہڑتال کی کال سے متعلق نیشنل پارٹی سے اس ہڑتال کی حمایت کے بارے میں بات کی گئی جس پر نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی شٹر ڈا¶ن ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔


