نعروں سے کام نہیں چلے گا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں، مہربانی کریں، اپنی صفیں درست کریں، جتنی طاقت پاکستان کے عوام میں پی ٹی آئی کے پاس ہے اسے لڑانے کیلئے جو طریقہ چاہیے میں وہ کروں گا، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، قائد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں سے میری ایک گزارش ہوگی۔ جتنی طاقت پاکستان کے عوام میں تحریک انصاف کے پاس ہے، کسی کے پاس نہیں۔ اس طاقت کو استعمال کرنے کا جو طریقہ چاہیے، میں تحریک انصاف کی قوت کو لڑانے کے لیے وہ کروں گا۔ بہت بڑی طاقت ہے تحریک انصاف والو! نعروں سے کام نہیں چلے گا۔ تنظیم بنانی ہوگی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں، مہربانی کریں، اپنی صفیں درست کریں۔ نہ ہمیں کسی سے دشمنی رکھنی ہے، نہ جنگ کرنا ہے لیکن کمزور بھی نہیں بنیں گے۔ اگر کسی نے دبانے کی کوشش کی تو ہم دب جائیں؟ ہم اپنی سرزمین کے لیے کھڑے رہیں گے۔ وطن ہمارا ہے، تو اس کے وسائل بھی ہمارے ہیں۔ پاکستان کو اگر کوئی چلانا چاہتا ہے، پاکستان چل سکتا ہے۔ پاکستان کو اگر کوئی بچانا چاہتا ہے، اس کا واحد علاج یہ ہے کہ جرنیل، کرنل، سرکاری ملازم، غیر سرکاری ملازم، تمام سیاسی پارٹیاں اللہ کو حاضر ناظر جان کر توبہ کریں کہ جو غلطیاں ہم نے ماضی میں کی ہیں وہ ہوچکیں۔ اب آئیں اس ملک کو آئین کے تحت چلائیں۔


