بلوچستان کی ساحلی پٹی ماہی گیری، تجارت اور سیاحت کیلئے انتہائی اہم ہے، اس کا تحفظ کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا کاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سمندروں کے عالمی دن پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنے قیمتی سمندری وسائل، ساحلی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، بلوچستان کی 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہماری معیشت، ماہی گیری، تجارت اور سیاحت کے لیے بے پناہ اہمیت کی حامل ہے۔ آئیں مل کر اپنے سمندروں کو آلودگی سے پاک اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنائیں۔
Load/Hide Comments


