قلعہ عبداللہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جاں بحق، دو افرادزخمی
کوئٹہ(این این آئی) قلعہ عبداللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات دولت خان پیرعلیزئی جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


