بلوچستان میں تین کالج اساتذہ کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دینا مسائل کا حل نہیں خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت انتقامی کارروائی کے بجائے مذاکرات اور انصاف کا راستہ اپنائے، ثنا بلوچ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان میں تین کالج اساتذہ کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دینا نہ صرف ملازمین کے بنیادی حقوق پر حملہ بلکہ آئین میں دی گئی آزادیِ اظہار، اجتماع اور پرامن احتجاج کے حق کی بھی نفی ہے۔ ملازمین اگر اپنے جائز مطالبات، بہتر تعلیمی ماحول، ملازمین کے حقوق اور باعزت زندگی کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو انہیں مجرم نہیں سمجھا جاسکتا۔ ایک جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے کو سزا نہیں دی جاتی بلکہ سنا جاتا ہے۔ افسوس کہ بلوچستان میں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والوں کے ساتھ اکثر ایسا سلوک کیا جاتا ہے، جیسے وہ ریاست کے دشمن ہوں۔ اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ حکومت کو انتقامی کارروائیوں کے بجائے مذاکرات اور انصاف کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے