ٹرمپ ایران جنگ کو عراق اور افغانستان جیسی جنگوں کی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے، امریکی نائب صدر
ویب ڈیسک :امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے طویل جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کو عراق اور افغانستان جیسی طویل اور مہنگی جنگوں کی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے سے خصوصی گفتگو میں امریکی نائب صدر جے ڈی ویس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع میں خود کو طویل عرصہ نہیں الجھائے گا۔جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ پ±ر اعتماد ہیں کہ ایک سال بعد دنیا امریکا ایران جنگ دنیا کے لیے پرانا موضوع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ عراق اور افغانستان کی طویل جنگوں جیسی نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ جے ڈی وینس، عراق جنگ کے سابق فوجی اور بیرون ملک امریکی فوجی مداخلت کے حوالے سے محتاط مو¿قف رکھنے والے رہنماو¿ں میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دیگر صدور کی طرح امریکا کو طویل جنگوں میں پھنسانے والی پالیسی اختیار نہیں کریں گے۔واضح رہے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے سے خطے میں چھڑنے والی جنگ کو اس ہفتے 100 دن مکمل ہوچکے ہیں۔اپریل میں پاکستان کی کوششوں سے فریقین کے درمیان جنگ بندی نافذ ہے، تاہم اس جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔


