پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد :آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہو گا، وزیراعظم عمران خان آج حتمی فیصلہ کریں گے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ مطابق 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 سے ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی حالیہ قیمت 112 روپے فی لیٹر ہے جو اضافے کے بعد 128 روپے ہوجائے گی۔ ڈیزل 116 روپے 7پیسے سے مہنگا ہوکر 130 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔

خیال رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے حوالے سے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں