سیبوں کے بیچ چھپائی گئی ایک کروڑمالیت کی شراب پکڑی گئی

ڈی آئی خان: سیب کے کریٹوں میں چھپائی گئی ایک کرورڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب پکڑی گئی۔
ڈی ایس پی ظہور خان کا کہنا ہے کہ درابن پولیس چیک پوسٹ پر ٹرک سے غیر ملکی شراب برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ظہور خان کا کہنا ہے کہ شراب کی بوتلیں سیب کے کریٹ میں چھپائی گئیں تھیں، غیر ملکی شراب بلوچستان سے اسمگل کرکے لائی جاری تھیں
ڈی ایس پی کے مطابق اسمگل کی جانے والا شراب کی مالیت 1 کروڑ 15 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں