کوئٹہ، کلی ترخہ میں ایک گھر کے 5افراد کورونا سے متاثر
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ کے ایک گھر کے 5افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جبکہ کورونا وائرس سے شکار ڈاکٹروں کی تعداد 11ہوگئی اور محکمہ پی ڈی ایم اے کے دو ملازمین بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ میں ایک گھر کے 5افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے متاثرہ گھر کا ایک شخص کراچی سے کچھ روز قبل کوئٹہ آیا تھا جس کی وجہ سے ان کے گھر میں موجود باقی چار افراد بھی وائرس کا شکار ہوگئے جن میں ماں اور 4بچے شامل ہیں دوسری جانب مزید تین ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کے تصدیق کے بعد وائر سے شکار ڈاکٹروں کی تعداد 11ہوگئی برطانیہ سے آیا ایس اینڈ جی ڈی کا ملازم اور سعودی عرب سے لوٹنے والے کلی قمبرانی کے رہائشی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے کے دو ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی دونوں ملازمین تفتان قرنطینہ سینٹر میں تعینات تھے جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے مذکورہ تمام افراد کو مقامی سطح پر کورونا وائرس منتقل ہوا ہے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر کے آئسولیٹ کر دیا گیاہے۔