کھیلوں کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:صوبائی مشیر کھیل و ثقافت، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے تا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے کھیلوں کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہمیں اپنیصوبے اور شہر کو کھیلوں اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے امن و محبت کا گہوارہ بنانا ہیہم کھیل تعلیم ثقافت اور مثبت سرگرمیوں سیمحبت کرنے والے لوگ ہے بلوچستان کے نوجوان آگے بڑھیں اور کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنا مثبت کردار ادا کریں بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں آگے لایاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ 2020، پہلا مسٹر ہزارہ لاچن2021،جونئیر مسٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ اور مسٹر کوئٹہ ماڈل فزک باڈی بلڈنگ مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اصغر چنگیزی اور پیٹرن ان چیف ہزارہ لاچن باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن عنایت اللہ چنگیزی و کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ کھیل ہماری پہچان بن چکا ہے جو کہ ایک خوش آئند اور خوبصورت پہچان ہے انہوں نے کہا ہے پورے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ 17 سال بعد آل پاکستان فٹبال و ہاکی نیشنل چمپئن شپ اور انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اس بات کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بدولت قوم، صوبے کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے ہم اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت اور سرپرستی کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں، انہوں نے شاندار پروگرام منعقد کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آخر میں انہوں نے ایونٹ کے ونر رنر و دیگر تن سازوں اور منتظمین میں انعامات بھی تقسیم کیے۔


