2023میں قرض 406ٹریلین روپے تک پہنچیں گے، ملک کو پی ٹی ایم ایف سے چھٹکارہ چاہیے، شری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے 30 ماہ میں پبلک ڈیٹ 12.5 کھرب روپے بڑھ گیا ہے، مجموعی پبلک ڈیٹ 44 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کا 90 فیصد ہے، اب پاکستان کو پی ٹی آئی ایم سے چھٹکاراچاہئے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ خدشہ ہے کہ 2023 میں سرکلر قرض مجموعی طور پر 4.6 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا، ایف ڈی آئی میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، عالمی بینک کا رواں سال جی ڈی پی میں صرف 1.3 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے، جو خطے میں سب سے کم ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پورے کرنے کے لئے حکومت مزید ٹیکسز لگانے جا رہی۔ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43فیصد تک پہنچ گئی ہے،تبدیلی کی سونامی مہنگائی کی سونامی بن چکی ہے،حکومت مہنگائی کا نوٹس کے کر اور ٹائگر فورس لگا کر سمجھتے ہیں قیمتیں کم ہو گئیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ رمضان سبسڈی پیکج عوام کو نہیں مافیا کو جا رہا۔ اس نااہل حکومت کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں