اسمبلی اجلاس، کان کن معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ،محکمے نے کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی، نصراللہ زیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز)اسمبلی اجلاس، کان کن معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ،محکمے نے کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی، آج بلوچستان اسمبلی اجلاس سے پشتونخوا میپ کے نصراللہ زیرئے نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر برائے محکمہ مائنز اینڈ منرل کی توجہ 11مارچ2021ء کو مارواڑ کرد مائننگ کارپوریشن کے کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے میں چھ لیبر جاں بحق ہوئے اور ساتھ ہی ہرنائی سے منسلک طور غر کے کوئلہ کان میں بھی دھماکہ ہوا جس میں سات مزدور جاں بحق ہوئے حکومت نے مذکورہ جاں بحق افراد لیبرز کے لواحقین کی مالی امداد کی بابت اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔جس پر مشیر محنت و افرادی قوت محمدخان لہڑی نے بتایا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے رجسٹرڈ کان کنوں کے ہلاکت پر تین لاک روپے متعلقہ مائن اونر اور چھ لاکھ روپے محکمہ ادا کرتا ہے تاہم نصراللہ زیرئے نے وزیر کی بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ کان کن ہمارے معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے متعلقہ محکمے نے کان کنوں کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی حادثات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام اٹھایاگیا ہے بعدازاں توجہ دلاؤ نوٹس نمٹادیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں