ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دے رہاہے،نوازشریف

اسلام آباد :مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور مریم نواز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں میاں نوازشریف نے کہا کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دے رہاہے۔وہ جمہوریت اور سول بالا دستی کیلئے اٹھتی ایک بہادراورحق پر مبنی آواز ہے۔صحافت کا گلا گھونٹنے والے ان مجرموں کو فوری طور پر قوم کے سامنے لا کر نشان عبرت بنایاجائے۔اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اورصحت کاملہ عطا فرمائے۔دوسری جانب مریم نواز نے کہاکہ اختلافی آوازکو خاموش کرنااس ملک کوبرسوں سے لاحق کینسرہے،ابصارعالم کوبربریت اورظالمانہ جرم کانشانہ بنایا گیا، اللہ تعالی ابصار عالم اور اس ملک دونوں کوشفایاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں