حملوں کے پیچھے بھارت، بلوچستان میں کلبھوشن کا نیٹ ورک پکڑا گیا، فواد چوہدری

اسلام آبادLوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قرار داد پیش ہو گئی ہے جس کے بعد کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والا معاہدہ پورا ہو چکا ہے،(ن) لیگ اپنی قرارداد لے کر آنا چاہتی ہے تو لے آئے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم ہو گیا ہے اور ہم نے پرائیویٹ ممبر سے قرارداد پیش کرالی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی ہے جس کے بعد معاہدہ پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اپنی قرارداد لے کر آنا چاہتی ہے تو لے آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کالعدم جماعت نے سرینڈر کیا،کچھ کو لگتا ہے حکومت نے جگہ دے دی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے فیصلے تاخیر سے ہوتے ہیں، نیب کے قانون میں لکھا ہے کہ فیصلہ 30 دن میں ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے ہماری سکیورٹی ایجنسی نے بہترین کام کیا ہے،پاکستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں موجود شہریوں کو نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ورکنگ جرنلسٹ کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھر دئیے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں