جرنل قادر بلوچ کا لیویزفورس کی جانب سے مراد خان محمد حسنی کے گھر پر چھاپہ کی مذمت

خاران: بزرگ سیاست دان سابق وفاقی جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ضلع واشک تحصیل شاھوگیڑی میں لیویز فورس کی جانب سے گزشتہ روز علاقے کے سفید ریش حاجی مراد خان محمد حسنی کے گھر پر چھاپہ مار کر چادر اور چادردیواری کی پامالی کرنے سمیت ان کے بٹائی کی ہوئی پیداوار گندم فصل کو اپنے ساتھ لے جانے کی مذمت کرتے ہیں جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ خاران اور واشک پرامن علاقے ہیں مگر جس طرح واشک میں انتظامیہ ایک بااثر شخص کے کہنے پر علاقائی روایات کو پامال کرکے علاقائی لوگوں پر ظلم و زیادتی پر اتر آئے ہیں اس طرح کا نظام شاہد ہی تاریخ میں کہیں دیکھنے کو ملے مختلف علاقوں میں زرعی اراضیات کے اوپر تنازعات اگر ہوتے ہیں تو انھیں زمینداری رسم و رواج، شریعت یا عدالتی چارہ جوئی سے حل کیا جاتا ہے نہ کہ انتظامیہ ایک بااثر شخص کے زیر اثر ہوکر یک طرفہ طور پر اسلامی حقدار اور بلوچی و قبائلی روایات کو روند کر چادر اور چار دیواری کی پامالی کرے جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ ضلع واشک کے تمام انتظامی افسران کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ حکومت پاکستان کے سرکاری ملازم ہیں انھیں حکومت پاکستان غریب عوام سے ہمدردی ان کے مسائل کے حل اور علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں دے رہی ہے نہ کہ انتظامیہ بااثر شخصیات کا ذاتی غلام بن کر علاقے کے غریب لاچار اور شریف النفس عوام کو بیجاہ تنگ کرکے تمام روایات کو پامال کریں جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے اعلی حکومتی حکام کو چاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع واشک کے تحصیل شاہوگیڑی واقعے میں ملوث انتظامی آفیسران اور لیویز اہلکاروں کی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کا فوری نوٹس لیں اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب ہونے سے بچائیں وگرنہ انتظامیہ کے تحصیل شاہوگیڑی میں غیر ذمے دارانہ عمل کے خلاف عوام شدید احتجاج کرسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں