سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گئی تو عدالت جاؤں گی، بشریٰ رند

کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر انکی ذات سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے چیئر پرسن کیو ڈی اے کا عہدہ چھوڑے ہوئے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے نیب نے جو انکوائری شروی کی ہے وہ میری ذات سے متعلق نہیں بلکہ محکمانہ کاروائی ہے جس میں تمام ممبران سمیت مجھ کو نامزد کیا گیا ہے جس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے نہ تو ہم نے کوئی غیر قانونی الاٹمنٹ کی ہے نہ ہی کوئی ایسا جواز بنتا ہے جس میں ہمیں زیر تفتیش لایا جائے کیو ڈی اے کے کئی سال پرانے کیس چل رہے ہیں جن کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے کورٹ سے رجوع کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اس کا یہ مطلب تو نہیں کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر میری ذات کے حوالے سے میری کردارکشی کرے انہوں نے ان تمام سوشل میڈیا عناصر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر کاروائی ہوگی جو اس طرح میری ذات کے حوالے سے بے بنیاد الزام لگا کر میری کرادر کشی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں