تشویشناک کورونامریضوں کی تعداد جون2020کے مقابلے میں57فیصد زائد ہے، اسد عمر
اسلام آباد :وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے نمٹایا، یہ سب ہیلتھ سسٹم میں آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


