موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان وہ ترقی کرے گا جو پہلے کبھی نہیں کی،بشریٰ رند

کوئٹہ :پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان وہ ترقی کرے گا جو پہلے کبھی نہیں کی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بہتر انداز میں حکومت اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تعمیر ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے بلوچستان کے جائز و بنیادی مسائل فوری طور پر جام کمال کی قیادت میں حل ہورہے ہیں وہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور احتجاعی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کو منصوبہ بندی کرتے وقت اولین فوقیت دیتے ہیں پورے صوبے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کی ڈھائی سالہ کا کارکردگی سے صوبے کے عوام مطمئن اور خوش ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرنے تک عوام سے کئے گئے تمام وعدے پوری کرکے تمام شعبہ جات میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گا بشریٰ رند نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت بخیر خوبی اپنی ڈھائی سالہ مدت پوری کرلی ہے اور انشاء اللہ باقی ڈھائی سال بھی پورے کرے گا اور صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ڈھائی سالوں میں موجودہ حکومت مختلف محکمہ جات میں بے روزگار تعلیم یافتہ افراد کو مختلف کیٹیگری میں سرکاری ملازمتیں دیکر ان کے چولہے گرم کئے انہوں نے کہا کہ امسال صوبائی حکومت نے بیشمار ترقیاتی اسکیماتیں شروع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ان اسکیمات سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور ملک میں ترقی و خوشحالی کا سبز انقلاب آئے گا انہوں نے نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال بلوچستان میں تعلیم صحت اور مواصلات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس حکومت نے سڑکوں کی تعمیر پر خاصہ توجہ دی ہوئی ہیں جو علاقے میں خوشحالی آئیگی اور آمدورفت میں لوگوں ک سہولیات میسر ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں