میانمار میں جمہوریت بحال کی جائے، اقوام متحدہ

نیویارک :اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار میں جمہوریت بحال کی جائے اور تمام سیاسی قیدیوں بہ شمول آنگ سان سوچی کو رہا کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی جانب سے میانمار میں پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کی اپیلوں کی بھرپور حمایت کی۔ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے اس ملک میں جمہوریت پسند کارکن احتجاج میں مصروف ہیں۔ مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں