شیر کا شکاری ہے زرداری: شرمیلا فاروقی کا مریم نواز کو جواب

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پی پی کی کامیابی تسلیم نہ کرنے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو جواب دیا ہے۔شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کے ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں مریم نواز پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں۔پی پی رہنما نے ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ شیر کا شکاری آصف زرداری۔انہوں نے مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اپنی شکست اور پیپلز پارٹی کی فتح کو کھلے دل سے تسلیم کرکے اپنے بڑھک پن کا مظاہرہ کریں۔شرمیلا فاروقی نے مزید لکھا کہ یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں