‏شہید فدابلوچ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ویبنار کو ہیک کرناسیاسی گفت و شنید پرجبراً پابندی کے مترادف ہے،بی ایس او

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی جانب سے عظیم بلوچ رہنماء شہیدفدا بلوچ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ آن لائن ویبنار کو ہیک کیاگیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ بی ایس او کی جانب سے عظیم قومی رہنماء شہیدبلوچ کو انکی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی سیاسی نظریہ و فلسفہ پر گفتگو کرنے کیلئے ایک آن لائن ویبنار کا اہتمام کیاگیاتھا جسے نادیدہ قوتوں کی جانب سے چلنے نہیں دیا گیا اور سابق چئیرمین نزیربلوچ کی خطاب کے دوران ویبنار کو ہیک کیا گیا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویبنار کو ہیک کرنا انتہائی تشویشناک و سیاسی گفت و شنید پر جبراً پابندی کے مترادف ہے،بلوچستان میں ہمیشہ مختلف حربوں کے ذریعے قومی سوال و سیاسی مباحثے کو پروان چھڑنے نہیں دیا گیا جسکی واضح مثال حالیہ برس آرٹس کونسل کراچی میں بلوچستان کے موضوع پر منعقدہ سیشن کوروکنے کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ شہیدفداءبلوچ نواجوانوں کیلئے سیاسی مشعل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے سیاسی فکروفلسفے کو بی ایس او نے ہمیشہ زندہ رکھا۔ تنظیم کی ویبنار کو ہیک کرنے والے شہید فدا کی سوچ ونظریے سے خوفزدہ ہیں اور اس طرح کی حرکتیں بلوچ نواجوانوں میں مذید تشویش پیدا کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں