پاکستان: 40 سے 49 سال کے افراد کی انسداد کورونا ویکیسی نیشن شروع

اسلام آباد:ملک بھر میں 40 سے 49 سال کے افراد کی انسداد کورونا ویکیسی نیشن شروع ہوگئی ہے۔40 سے 49 سال کے افراد کی ویکیسن رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 27 اپریل سے ہوا تھا، 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ویکیسین مراکز میں رمضان کے دوران دو شفٹوں میں ویکیسن لگائی جا رہی ہے۔ 40 تا 49 سال کے افراد اپنے رجسٹرڈ موبائل پر بھیجے گئے شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کرا سکتے ہیں جبکہ 50 سال سے زائر عمر کے شہری 1166 پر رجسٹر کرا کے کسی بھی سنٹر سے واک ان ویکسین لگوا سکتے ہیں۔کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین لگوائیں اور سب کی صحت کو محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں