وزیراعظم کی طرف سے گورنر بلوچستان کو استعفے کیلئے لکھا گیا لیٹر تاحال موصول نہیں ہوسکا

کوئٹہ:وزیر اعظم کی جانب سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے طلب کیے گئے استعفے کا لیٹر 4 روز گزرنے کے باوجود گورنر ہاؤس کو موصول نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم کی جانب سے 30اپریل کو گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفی طلب کرنے کے حوالے سے لیٹر منظر عام پر آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کو وزیراعظم کا لکھا گیا لیٹر 4 روز گزرنے کے باوجود موصول نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان لیٹر موصول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply