کورونا کیسز میں اضافہ پاکستان فہرست میں ایک درجے آگے

اسلام آباد:کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر سے 30 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 377 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 161 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 18 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 310 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 86 ہزار 151 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 529 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 683 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 521 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 678 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 590 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کْل اموات 3 ہزار 423 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 76 ہزار 492 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 693 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 664 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 239 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 397 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 487 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں