دالبندین: گاڑی اُلٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق

دالبندین (نامہ نگار)دالبندین کے قریب کار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق گردی جنگل کے رہائشی سمیع اللہ ولد ظاہر شاہ قوم نورزئی ٹو ڈی کار گاڑی کے ذریعے گردی جنگل سے نوشکی جارہے تھے کہ آر سی ڈی شاہراہ پر واقع چھہتر کے مقام پر ان کی گاڑی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جنھیں ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کی لاش پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کر کے بعد ازاں لیویز انتظامیہ کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں