ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب
کراچی:ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب ہو گئی ہیں، ڈاکٹرشمشاد اخترپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئی ہیں۔ترجمان پی ایس ایکس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج بورڈ نے 4 مئی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹرشمشاد اختر کو چیئرپرسن منتخب کیا، ڈاکٹرشمشاد اختر گورنر اسٹیٹ بینک اور نگران وزیر خرانہ بھی رہ چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


