مانجھی پوراور گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

مانجھی پور:مانجھی پوراور گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے سائین بورڈ اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے بجلی منقطع ہوگئی ٹریفک کی آمدورفت متاثر جھونپڑیاں اڑ گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانجھی پوراور گردونواح میں طوفانی ہواؤں اور تیز بارش نے تباہی مچا دی جو وقفے وقفے سے تین گھنٹے تک جاری رہی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے طوفانی ہواؤں کی وجہ سے غریبوں کی جھونپڑیاں، سائین بورڈ اور بجلی کے کئی کھمبے زمین بوس ہوگئے مانجھی پور شہر سمیت دیگر سینکڑوں دیہات تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ تیز بارش اور علاقے میں روڈز نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسافر گاڑیاں پھنس گئی تاہم کیسکو مانجھی پور کے عملہ نے بجلی بحالی کاکام تیزی سیشروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں